مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تشییع کے لئے قم لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی لاشیں اس وقت تبریز کے مرکز شہداء میں ہیں جہاں سے کل منگل کی صبح قم منتقل کیا جائے گا۔
منگل کی سہ پہر قم میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع اور نماز جنازہ ہوگی۔
شہید صدر رئیسی کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب کی اقتدا میں ادا کی جائے گی اور جمعرات کو مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں ان کو دفن کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ